جرمن قیادت میں نیٹو کی تاریخ میں سب سے بڑی فضائی مشقیں
👁️ 104 بار دیکھا گیا
جرمن قیادت میں نیٹو کی تاریخ میں سب سے بڑی فضائی مشقیں
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پیر سے یورپ میں شروع ہونے والی ’’ایئر ڈیفنڈر 23‘‘ نامی یہ مشقیں تقریباﹰ دس دنوں تک جاری رہیں گی۔ برلن میں امریکی سفیر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد روس سمیت دیگر ملکوں کو ایک پیغام دینا ہے۔
جرمن اور امریکی حکام نے کہا کہ نیٹو اتحاد کی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی فضائی مشقیں اگلے ہفتے کی جائیں گی۔ جرمن قیادت میں ”ایئر ڈیفنڈر 23‘‘ نامی پیر سے شروع ہونے والی یہ مشقیں تقریباً 10 دنوں تک جاری رہیں گی اور ان میں پچیس نیٹو اور شراکت دار ممالک کے تقریباً 220 فوجی طیارے شامل ہوں گے۔
جرمنی میں تعینات امریکی سفیر ایمی گٹ مین نے کہا کہ یہ مشق خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہو گی لیکن اس کا مقصد روس سمیت دیگر ممالک کو ایک پیغام دینا ہے۔ انہوں نے روسی صدرکا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا، ” یہ بات میرے لیے باعث حیرت ہو گی کہ اگر مسٹر پوٹن سمیت کوئی عالمی رہنما اس اتحاد کی روح، جس کا مطلب اس اتحاد کی طاقت ہے ، کی اس سرگرمی کا نوٹس نہ لے رہا ہو۔‘‘
جرمن فضائیہ یا لُفٹ وافے کے جنرل انگو گیرہاٹس کے مطابق، ”ایک ساتھ یکجا ہونے سے، ہم اپنی قوت کو ضرب دیتے ہیں۔‘‘ اس مشق میں آپریشنل اور ٹیکنیکل سطح کی تربیت شامل ہو گی اور یہ بنیادی طور پر جرمنی میں، بلکہ جمہوریہ چیک اور ایسٹونیا میں منعقد کی جائیں گی۔
”ایئر ڈیفنڈر‘‘ کا تصور 2018 ء میں یوکرینی علاقے کریمیا کے روس سے الحاق کے ردعمل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ جرمن جنرل نے زور دیا کہ ان مشقوں کا مقصد ‘کسی کو نشانہ بنانا نہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دفاعی اتحاد ہیں اور اسی طرح اس مشق کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
امریکی نیشنل ایئر گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل مائیکل لوہ نے کہا کہ نیٹو کے فرائض ایک اہم تبدیلی کے موڑ پر ہیں۔ انہوں نے کہا، ”دنیا بھر میں، خاص طور پر یہاں یورپ میں، تزویراتی منظر نامے پر بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔‘‘ لوہ نے مزید کہا، ”یہ مشق یورپ میں امریکہ کی مستقل موجودگی اور ساتھ ہی بڑے پیمانے پر یہاں تربیت فراہم کرنے پر مرتکز ہے۔‘‘
امریکی سفیر نے کہا کہ اگرچہ ”ایئر ڈیفنڈر‘‘ کو بار بار منعقد کی جانے والی مشقیں بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن بقول ان کے ‘ہماری یہ بھی خواہش نہیں ہے کہ یہ آخری ہوں۔‘‘ مشق کے دوران شہری ہوائی نقل و حمل میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر جرمن جنرل گیرہارٹز نے اصرار کیا کہ منصوبہ سازوں نے ہوائی سفر میں تاخیر یا منسوخی کو روکنے کے لیے اپنی بساط بھر ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C