11/June/2022

جرمن یونیورسٹی میں چاقو حملہ، 4 افراد زخمی

👁️ 94 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمن یونیورسٹی میں چاقو حملہ، 4 افراد زخمی

جرمن یونیورسٹی میں چاقو حملہ، 4 افراد زخمی

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کے مغربی شہر ہام کی ایک یونیورسٹی میں جمعہ کے روز ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے چار افراد کو زخمی کردیا۔ بعد ازاں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے اس مشتبہ شخص کو لیکچر ہال میں پکڑ لیا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی عمر چونیتس برس بتائی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم تھا یا نہیں۔

حکام کے مطابق ایک زخمی کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حملے کی ممکنہ وجہ بھی ابھی تک نہیں سامنے آئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C