مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
👁️ 51 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
مردان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع مردان میں پولیس انسپکٹر گلزار خان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں، جبکہ ان کی گاڑی تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں رنگ روڈ پر کھڑی ہوئی ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق گلزار خان سابق قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) رہ چکے ہیں اور مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال سے بھی وابستہ ہیں۔ ان کی گاڑی رنگ روڈ سے ملنے کے بعد ان کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا۔ ان کا موبائل فون مسلسل بند ہونے کے باعث اہل خانہ اور دیگر قریبی افراد کا ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
انسپکٹر گلزار خان کے قریبی ذرائع نے ان کے مبینہ اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم پولیس یا کسی دوسرے متعلقہ ادارے کی جانب سے اغوا کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ان کی گمشدگی کی وجوہات اور موجودہ مقام کے حوالے سے بھی تاحال کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر گلزار خان کی گمشدگی کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہینِ مذہب کیس میں سزا یافتہ شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
04/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد
04/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کرم: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشتگرد ہلاک
04/November/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
04/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26431 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15667 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11969 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9333 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7584 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5576 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C