04/November/2026

بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد

👁️ 57 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد

بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد

ہرنائی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شورش زدہ ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر سازوسامان بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملنے پر آپریشن شروع کیا گیا۔ کارروائی کے دوران مشتبہ ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسلحے اور دیگر سازوسامان کا ذخیرہ بھی قبضے میں لیا گیا، جس سے علاقے میں موجود دہشتگردوں کی سرگرمیوں اور ان کی تیاریوں سے متعلق شواہد ملے ہیں۔ تاہم برآمد ہونے والے اسلحے کی اقسام، ہلاک افراد کی شناخت اور ان کی تنظیمی وابستگی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C