جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور رات گئے اڈیالہ جیل منتقل
👁️ 141 بار دیکھا گیا
جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور رات گئے اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو رات گئے پولی کلینک ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
فریال تالپور جعلی اکاونٹس کیس میں زیر حراست ہیں اور طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
نیب نے انہیں طبیعت بہتر ہونے پر رات گئے ہسپتال سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا۔
اس پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ نیب کو شرم آنی چاہیے کہ رات 12 بجے ایک عورت کو اس طرح جیل منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے غیر قانونی حرکت کی ہے کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ کیا یہ انصاف ہے کہ ایک بیمار قیدی کو رات کے 12 بجے یوں غیرقانونی طور پر جیل منتقل کردیا جائے۔
ادھر نیب ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ فریال تالپور کو جیل حکام نے پولی کلینک اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد جیل منتقل کیا کیونکہ انہیں احتساب عدالت نے جوڈیشل تحویل میں دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس جون میں فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C