30/December/2022

جنرل خالد بن قرار: سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ کو 25 سال قید

👁️ 62 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنرل خالد بن قرار: سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ کو 25 سال قید

جنرل خالد بن قرار: سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ کو 25 سال قید

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خالد بن قرار نے دسمبر 2018 تک سرکاری سیکورٹی ایجنسی میں ڈائریکٹر کے فرائض انجام دئیے تھے۔

انہیں ریٹائرمنٹ لینے کو کہا گیا تھا جس کے بعد خالد بن قرار کیخلاف ستمبر 2021 میں کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس ملوث تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C