18/August/2026

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل کرفیو، اہم شاہراہیں بند رہیں گی

👁️ 77 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل کرفیو، اہم شاہراہیں بند رہیں گی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل کرفیو، اہم شاہراہیں بند رہیں گی

جنوبی وزیرستان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی  تحصیل سرویکئی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 19 اگست کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران تحصیل کی مقررہ حدود میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہوگی، جبکہ تمام بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔

 

کرفیو کے دوران سرویکئی، مولا خان سرائے، نیو رغزئی تا چگملائی اور مولا خان سرائے تا بروند کے راستوں پر آمدورفت ممنوع ہوگی۔ تاہم ہنگامی صورتحال میں متعلقہ پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے محدود نقل و حرکت کی جا سکے گی۔

 

انتظامیہ نے ہنگامی سفر کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں اور متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی سفر کریں۔

کرفیو کے دوران شہریوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی یا اہلکار نظر آنے کی صورت میں اپنی گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور گاڑی میں موجود تمام افراد نیچے اتر جائیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C