27/November/2025

جنوبی وزیرستان سے گولیوں سے چھلنی 2 لاشیں برآمد، وانا میں شولام ہسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ

👁️ 313 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان سے گولیوں سے چھلنی 2 لاشیں برآمد، وانا میں شولام ہسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ

جنوبی وزیرستان سے گولیوں سے چھلنی 2 لاشیں برآمد، وانا میں شولام ہسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ

وانا (ل و)  پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں گولیوں سے چھلنی دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ لاشیں تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک سے ملی ہیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ دہشتگردی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

 

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں شولام ہسپتال پر دہشتگردوں کا حملہ ایف سی اور پولیس نے ناکام بنا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشتگرد ہسپتال کی جانب بڑھ رہے تھے کہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ اور ڈرون کیمرہ بھی موجود تھا۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C