جنوبی وزیرستان میں خیمے پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچی ہلاک، 5 افراد زخمی
👁️ 798 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خیمے پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچی ہلاک، 5 افراد زخمی
جنوبی وزیرستان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام میں کوچی (پیوندہ) خاندان کے ایک خیمے پر مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچی ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان پتھریلی علاقے میں عارضی خیموں میں مقیم تھا کہ اچانک ایک مارٹر گولہ ان کے خیمے پر آ گرا۔ دھماکے کے باعث خیمہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود افراد ملبے اور دھماکے کی زد میں آ گئے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سکیورٹی اور انتظامی حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گولہ کہاں سے فائر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کے بعض سرحدی اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جن میں شہری آبادی بھی متاثر ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C