جنوبی وزیرستان میں دھماکہ ،قبائلی رہنما کا بیٹا ہلاک ، 4افراد زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دھماکہ ،قبائلی رہنما کا بیٹا ہلاک ، 4افراد زخمی
وزیرستان(ڈیلی اردو)خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء کا بیٹا ہلاک جبکہ ملک جمیل سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق دھماکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گائوں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنماء ملک جمیل کی گاڑی کے قریب ہوا ۔
ملک جمیل وانا بازار جارہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شمس الدین موقع پر ہلاک ہو گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے نتیجے میں گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل اور 2 راہگیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
بعدازاں قبائلی رہنما ملک جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C