جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت
👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت
وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایک بڑا تاریخی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مظاہرہ کے دوران وانا بازار کو مکمل طور پر بند کیا گیا، مظاہرہ میں ساری پارٹیوں کے مقامی رہنما اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرہ میں شامل لوگوں نے امن کی بحالی، اغوا کاری، دہشتگردی اور ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے شدید نعرہ بازی کی۔
وانا میں پچھلے کئی مہینوں سے ڈکیتی اور دہشتگردی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا اس کے علاوہ پولیس پر حملوں میں بھی تیزی آئی ہے۔
احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقامی سیاسی قائدین نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں امن کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے آئین پاکستان میں لکھا ہے کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کرے گی اور کسی صورت متوازی حکومت برداشت نہیں کرسکتے۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے عوام پچھلے چار دہائیوں سے بڑی قربانیاں دے چکے ہیں اور ملک کے دفاع میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا پلان A تھا اگر پلان A کے مثبت نتائج سامنے نہ آئے تو عوام کو B اور C پلان کے لئے عوام کو جمع کرنے کی کال دیں گے اور حکومت سے امن لیکر عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔
مظاہرین نے ضلع میں مسلح گروپس پر پابندی، بڑھتی دہشت گردی پر قابو پانے، تاوان کے لیے اغوا کرنے والوں سے چھٹکارا اور رکن اسمبلی علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کیا، جو گزشتہ دو برسوں سے جیل میں قید ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تاجروں، کنٹریکٹرز اور لوگوں کی حفاظت کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
مظاہرین نے کہاکہ حکومت کے نمائندوں نے اب تک مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش نہیں کی، انہوں نے حکام کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے تو 20 نومبر کو دوبارہ احتجاج کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7412 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C