جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، قبائلی رہنما کے دو بیٹے ہلاک
👁️ 181 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، قبائلی رہنما کے دو بیٹے ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کڑی کوٹ بازار میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائل توجی خیل کے چیف ملک جمیل وزیر کے دو بیٹے ہلاک جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
ڈی ایس پی وانا اصغر علی شاہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت معین الدین اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی راہگیر سید انور کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک جمیل وزیر قبائل توجی خیل کے چیف ملک ہیں اور ماضی میں بھی ان پر متعدد دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر 2024 میں بھی ملک جمیل وزیر کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ان کا ایک بیٹا ہلاک جبکہ ملک جمیل وزیر سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں مبینہ طور پر ملک جمیل وزیر کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایران کا دعویٰ
06/June/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر بڑا وار، ریڈار مراکز نشانہ، ڈرون اور میزائل تباہ
06/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین کیلئے امداد، روس پر نئی پابندیوں کی منظوری
06/June/2026 👁️ 313 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، قبائلی رہنما کے دو بیٹے ہلاک
06/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
ایران نے پھر حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، اسرائیل کو انتباہ
06/June/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
یو اے ای کی ثالثی کامیاب: روس اور یوکرین نے قیدیوں کا تبادلہ کر لیا
06/June/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8796 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4488 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3215 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2379 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2061 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1869 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C