جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک
وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے باغ نارائی میں موٹرسائیکل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے باغ نارائی میں چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل صدام وزیر عرف جیوے اور بازور خان دوتانی ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی نعشیں اعظم ورسک بازار سے 8 کلومیٹر دور زرملن اور کژہ پنگہ کے سنگھم پر واقع باغ نارائی کے علاقہ باغ نارائی سے برآمد کی گئی ہیں۔ تاہم دونوں کے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل جنوبی وزیرستان کے رستم بازار وانا سے نیاز برکی نامی شخص کو دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے اٹھایا تھا، جن کی لاش تین گھنٹے بعد تحصیل برمل کے علاقہ سے برآمد ہوئی تھی۔ اس واقعہ کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، بدامنی کے ان واقعات کے بعد ایک بار پھر وانا میں خوف کی فضاء پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل صدام وزیر اور بازور خان دوتانی موٹر سائیکل پر زرملن جارہے تھے کہ راستے میں دونوں کو نامعلوم افراد نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے اس حوالے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C