جنوبی وزیرستان میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ماں اور 4 بچے ہلاک
👁️ 145 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ماں اور 4 بچے ہلاک
وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے شکتوئی شابی خیل میں گھر پر مارٹر گولہ گر گیا۔
ریاست کے زبردستی مسلط کردہ بیانیہ اگر مان بھی لیا جائے تو کیا ایسے واقعات کا ازالہ ہو سکتا ہے؟ کولیٹرل ڈیمیج کے نام پر ایسے واقعات کو بیس سال سے تسلیم تو کروایا جارہاہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ جنگ عام لوگوں کے نقصان کا باعث بن رہی ہے اور ایسے بچوں کے خون سے انسانی خون پر کاروبار 1 https://t.co/50BOQqQUr5
— Sheryar Mahsud (@sheryarmehsud11) September 6, 2023
پولیس کے مطابق گھر پر مارٹرگولہ پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی گھر کے مکینوں کو ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے سکیورٹی فورسز کے اہلکار شکتوئی کے علاقے میں موجود طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس میں سے زیادہ تر گولے عام آبادی کے قریب گرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں مارٹر یا توپ کا گولہ گرنے کے نتیجے میں درجنوں عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یومِ دفاع پر پاکستانی فوج نے شکتوئی میں مارٹر شیلینگ کرکے 4 پختون بچے اور خاتون شہید کر دیے۔
https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1699424559965888600?t=q1i5R0esbdqxUPiHhqPR-Q&s=19
ہر جگہ بے گنا پشتونوں کا خون بہایا گیا، نہ قاتل کا جی بھرتا ہے اور نہ قوم کا اجتماعی احساس جاگتا ہے۔
دشمن سزائیں دے یا کچھ لوگ گالیاں اور الزامات مگر اس ظلم کے خلاف پی ٹی ایم مزاحمت جاری رہیگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C