19/May/2026

جنوبی وزیرستان: وانا بازار دھماکے میں اہم قبائلی رہنما سمیت 3 افراد ہلاک

👁️ 171 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: وانا بازار دھماکے میں اہم قبائلی رہنما سمیت 3 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان: وانا بازار دھماکے میں اہم قبائلی رہنما سمیت 3 افراد ہلاک

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں خانزادہ مارکیٹ کے مرکزی گیٹ کے قریب ہونے والے بارودی دھماکے میں چیف آف احمد زئی وزیر ملک طارق خان، ملک سرفراز خان یارگل خیل سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بارودی مواد کے ذریعے ملک طارق خان کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد گاڑی پر دھماکہ خیز مواد کے واضح آثار موجود تھے، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C