جنوب مغربی لبنان میں اسرائیلی زمینی فوجی کارروائی میں توسیع
👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوب مغربی لبنان میں اسرائیلی زمینی فوجی کارروائی میں توسیع
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی لبنان میں اپنی زمینی کارروائی وسیع تر کر دی ہے۔ ساتھ ہی اس نے حزب اللہ کے ایک اور سرکردہ کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
منگل آٹھ اکتوبر کو غزہ پٹی سے موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق حماس کے زیر انتظام شہری دفاع کے محکمے نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران اس علاقے کے وسط میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سول ڈیفنس کی ٹیموں نے عبدالہادی خاندان کے تین منزلہ گھر سے 17 لاشیں برآمد کیں، جن میں بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری نتیجے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ حملہ وسطی غزہ میں قائم البریج پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا۔ غزہ میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں نصیرات کیمپ کے العودہ ہسپتال اور دیر البلاح شہر کے الاقصی شہداء ہسپتال لے جایا گیا۔
دریں اثنا العودہ ہسپتال کے طبی عملے نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ بسال نے قبل ازیں اے ایف پی کو بتایا تھا کہ منگل کی صبح سے غزہ کے وسطی اور شمالی حصوں میں اسرائیلی فوج نے متعدد فضائی حملے کیے جبکہ عینی شاہدین اور امدادی کارکنوں نے یہ بھی کہا کہ جبالیہ کیمپ میں بھی اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں اسرائیل نے حالیہ دنوں میں کئی بار زمینی حملے کیے تھے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق گزشتہ روز جبالیہ میں فضائی حملوں میں ”تقریباً 20 دہشت گردوں‘‘ کو ہلاک کر دیا گیا اور اسرائیلی زمینی دستوں نے علاقے میں ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کی ایک جگہ کو بھی تباہ کر دیا۔
قبل ازیں اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ایک سال کے حملوں اور سخت لڑائی کے باوجود حماس جبالیہ کے علاقے میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہاں دوبارہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
حالیہ مہینوں میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کے ان متعدد علاقوں میں واپسی ہوئی ہے، جہاں وہ پہلے حماس کے خلاف کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر چکے تھے۔ ایک مختلف بیان میں فوج نےیہ اعلان بھی کیا کہ اس نے حماس کے ان تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جنہوں نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان تنیوں کو 30 ستمبر کو دراج تفہ کے علاقے میں ایک اسکول پر ہونے والے فضائی حملے میں مارا گیا۔
غزہ کی صورتحال کے بارے میں مزید ضروری معلومات
* اسرائیل نے اپنی زمینی کارروائیوں کو لبنان کے جنوب مغرب تک پھیلا دیا ہے۔
* حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی عسکری صلاحیتیں ‘برقرار‘ ہیں۔
* بڑی ایئر لائنز نے بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔
* ترکی کا لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا اعلان۔
* ترک وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ ترکی بدھ کو اپنے تقریباً 2000 شہریوں کو نکالنے کے لیے اپنے بحری جہاز لبنان بھیجے گا۔
* ترک حکام نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو انخلا کا عمل اگلے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
* ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ترک بحری جہاز منگل کو جنوبی ترک صوبے مرسین کی ایک بندرگاہ سے بیروت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ترکی کے تقریباً 14,000 شہری لبنان میں مقیم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7535 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5490 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C