جنگ بندی کے بعد لبنان میں 350 سے زائد حزب اللہ جنگجو ہلاک، اسرائیلی فوج
👁️ 205 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کے بعد لبنان میں 350 سے زائد حزب اللہ جنگجو ہلاک، اسرائیلی فوج
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک جنوبی لبنان میں 350 سے زائد جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ حزب اللہ کے زیرِ استعمال 1100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی عمارتیں، اسلحہ کے ذخیرے، لانچنگ پلیٹ فارمز اور دیگر عسکری تنصیبات شامل تھیں۔
فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے شدہ معاہدوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی گئیں اور اسرائیلی شہریوں و فوجیوں کو لاحق خطرات کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔
اسرائیلی فوج کی ترجمان ایلا واویہ نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کے عسکری اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اگرچہ 17 اپریل سے جنگ بندی نافذ العمل ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں جبکہ ایران سے منسلک حزب اللہ بھی اسرائیلی اہداف پر حملوں کے بیانات جاری کرتا رہا ہے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق پیر تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2869 ہو چکی ہے، جن میں جنگ بندی کے بعد ہلاک ہونے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3522 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C