جنگ بھارت نے شروع کی، ختم ہم کریں گے: صدر آزاد کشمیر
👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنگ بھارت نے شروع کی، ختم ہم کریں گے: صدر آزاد کشمیر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جنگ بھارت نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے، راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ سن لیں، کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنایا جائے گا۔
صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی اور اقلیتی برادری کی ریلی سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 70سال سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ رکھنے والے بھارت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ وادی پر نیا حملہ کیا۔
سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ یہ حملہ ہندوستان نے نہتے لوگوں پر کیا ہے، تاریخ کے ساتھ عہد کرتے ہیں، بھارت کو اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل370 پنڈت جواہر لعل نہرو اور شیخ عبدالله کے درمیان شیطانی معاہدہ تھا، ہمیں اس کا افسوس نہیں کہ انہوں نے آرٹیکل منسوخ کیا، افسوس یہ ہے کہ کشمیریوں سے پوچھے بغیر یہ قدم اٹھایا گیا۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی دھمکی بھارت نے دی، یہ بزدل بھارتی فوجی رات کو گھروں پر حملہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے یہ انتہا پسندانہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں کو پاوں تلے کچلنے کی کوشش کی ہے، امت مسلمہ کو للکارا ہے، بھارت کو اس اقدام کا جواب ملے گا، ہم اس کا جواب دیں گے۔
سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آپ نے ہندوستانی تسلط کو کبھی قبول نہیں کیا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ دنیا کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش کیوں ہے ؟ آج آپ کی آنکھوں کے سامنے پورا کشمیر گیس چیمبر بن چکا، کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، کیا کشمیر کو بچانے والا کوئی نہیں؟
صدر آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ یہ بین الاقوامی برادری کا دہرا معیار ہے، جینو سائیڈ واچ نے تمام نکات گنوادیے، پھر بھی سلامتی کونسل خاموش ہے، کیوں جنرل اسمبلی خاموش ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ذرائع ابلاغ نے اہل جموں کشمیر کی حمایت کی، لیکن ممالک کے لب سلے ہیں، آزاد کشمیر کے شہری ہندوستان کے جارحانہ فائر کی زد میں آتے ہیں، بھارت، پاکستان میں علحیدگی پسند تحریک چلواتا ہے۔
سردار مسعود خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کی جنگ لڑی اور علاقہ آزاد کروایا، آپ یاد رکھو ایک بار پھر جرات کی تو تمہارا قبرستان پھر بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پندرہ سو لوگ اپنی بصارت سے محروم ہوگئے ہیں،میں ان معصوم بچوں کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جنگ ہندوستان نے شروع کی ختم ہم کریں گے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ بھارت ہماری طرف سے سن لو،ہم انسانیت کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کریں گے ،ہم انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے پاس جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C