جڑانوالہ کیس: پولیس نے پادری کو گرفتار کر لیا
👁️ 84 بار دیکھا گیا
جڑانوالہ کیس: پولیس نے پادری کو گرفتار کر لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے پادری کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ لے لیا، پادری العزیز نے بیرون ملک جانے کیلئے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا تھا۔
جڑانوالہ میں پادری پر حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے پادری کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔ اور مقدمے کا مدعی بننے کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔
واضح رہے کہ پادری العزیز نے بیرون ملک جانے کیلئے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا تھا۔
اس سے قبل پولیس نے وزیر آباد میں چھاپہ مار کر مرکزی ملزمان کے محلے دار پاسٹرعالم امجد کو بھی گرفتارکیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل پاسٹر عالم امجد کا ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ میرا ان واقعات سےکوئی تعلق نہیں، اس روز میں جڑانوالہ میں نہیں تھا۔
پاسٹر عالم امجد کی اہلیہ کے مطابق جلاؤ گھیراؤ والے روز پاسٹر عالم پشاور میں تھے، ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے شوہر اس کیس میں پکڑے گئے مرکزی ملزمان کے واقف کار ہیں۔
واقعے کا پس منظر
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات پر کشیدگی پیدا ہوئی۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کی خبر پھیلی تو لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، اس دوران مشتعل افراد نے21 چرچوں اور مسیحی برادی کے درجنوں گھروں کو آگ لگائی، واقعے کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہوئے۔
اس حوالے سے مسیحی برادری کا مؤقف ہے کہ کشیدہ صورتحال کو سوشل میڈیا کے ذریعے مزید بڑھایا گیا اگر واقعہ کے وقت انٹرنیٹ کو بند کردیا جاتا تو شاید صورتحال میں زیادہ شدت نہ آتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C