حزب اللہ اسرائیل کشیدگی: خطے میں جنگ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے
👁️ 56 بار دیکھا گیا
حزب اللہ اسرائیل کشیدگی: خطے میں جنگ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیلی فضائیہ نے گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے متعدد مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے اس راکٹ حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر کیے گئے ایک راکٹ حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے میں ہفتے کی شام گولان کی پہاڑیوں پر واقع علاقے مجدل شمس کے دروز نامی قصبے میں فٹ بال کے ایک میدان کونشانہ بنایا گیا۔
اس کے بعد اسرائیلی ایئر فورس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان میں ہتھیاروں کے ذخیروں کے ساتھ ساتھ جنگی ٹھکانے بھی شامل تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے میسنجر ایپ ٹیلی گرام پرویڈیو فوٹیجز شائع کی ہیں۔ تاہم اسرائیلی دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
حزب اللہ کی تردید
اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر حملے کا الزام ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظٰیم حزب اللہ پر عائد کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اس کارروائی کے بعد “تمام ریڈ لائن عبور” کر لی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “یہ ایک فوج دوسری فوج سے نہیں لڑ رہی بلکہ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جو جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔”
تاہم حزب اللہ نے اس مہلک حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔
مجدل شمس میں راکٹ حملے کے سبب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو امریکہ سے قبل از وقت واپس وطن لوٹ آئے اور انہوں نے اپنی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اس قاتلانہ حملے کا جواب دے گا اور حزب اللہ اس کی بھاری قیمت ادا کرے گی، جو اس نے پہلے ادا نہیں کی۔
اسرائیل نئی مہم جوئی سے گریز کرے، ایران
اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے غزہ میں جاری جنگ کا سبب بننے والے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر کیے گئے حملے کو اسرائیلی شہریوں پر سب سے مہلک حملہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان میں کوئی ‘نئی مہم جوئی’ شروع نہ کرے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کا کوئی بھی جاہلانہ اقدام خطے میں عدم استحکام، عدم تحفظ اور جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل “اس طرح کے احمقانہ رویے کے غیر متوقع نتائج اور ردعمل کا ذمہ دار ہوگا۔”
اقوام متحدہ کے نمائندوں نے دونوں فریقوں سے “زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے” کی اپیل کی ہے کیونکہ یہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ اس حملے سے خطے میں وسیع پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C