حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کا دعویٰ
👁️ 67 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کا دعویٰ
بیروت (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) حزب اللہ نے کہا ہےکہ اس نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں، جمعرات کو شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر “درجنوں” راکٹ فائر کیےہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ کا ایک جنگجو ہلاک ہو گیا۔
حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ “دشمن کے حملوں کے جواب میں جن میں نباتیہ شہر اور سوہمور کے گاؤں کو نشانہ بنایاگیا تھا، اس کے جنگجوؤں نے شمالی علاقے کی کمانڈ کے اہم فضائی اور میزائل دفاعی اڈے پر درجنوں کاتیوشا راکٹ برسائے۔”
حزب اللہ نے جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں اور ٹھکانوں پر دو دیگر حملوں کا دعویٰ بھی کیا، جن میں سے ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جبکہ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ “لبنان سے آنے والی تقریباً 35 لانچز کی نشاندہی کی گئی”۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائی دفاع نے زیادہ تر لانچز کو کامیابی کے ساتھ روک دیا۔ حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
فوج نے ایک علیہدہ بیان میں یہ بھی کہا کہ “دو یو اے وی (ڈرون) جن کے لبنان سے کراس کرنے کی شناخت کی گئی تھی” شمالی اسرائیل میں گرے، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
عالمی خدشات
فرانس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ پیرس ،لڑائی کے بارے میں انتہائی فکر مند” ہے، اور “سب فریقوں سے زیادہ سے زیادہ” تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز واشنگٹن کے دورے کے دوران کہا کہ ان کا ملک لبنان میں جنگ نہیں چاہتا لیکن سفارت کاری ناکام ہونے کی صورت میں اسے ’پتھر کے دور‘ میں واپس بھیج سکتا ہے۔
حالیہ مہینوں میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مغربی سفارتی کوششوں کے دوران، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے منگل کو بیروت کا دورہ کیا اور خبردار کیا کہ “غلط اندازے” کسی مکمل جنگ کو جنم دے سکتے ہیں اور انہوں نے انتہائی تحمل سے کام لینے پر بھی زور دیا۔
لبنان اور اسرائیلی فوج کے بیانات
NNA نے جمعرات کو کہا کہ ایک روز قبل جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں اسرائیلی حملے میں 20 سے زیادہ افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ایک دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
ان رپورٹوں کے بعد دشمن کے ایک ڈرون نے لبنان کے مشرق میں ایک گاؤں میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ نے جمعرات کو کہا کہ سہمور میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ایک کارکن کو سہمور کے علاقے میں ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا، جنوبی لبنان میں بھی حملوں کی اطلاع ہے۔
یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ اگر اسرائیل-حزب اللہ تنازعہ، جو اب تک زیادہ تر دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے تک محدود ہے، پھیلتا ہے تو غزہ کی جنگ ایک علاقائی انتشار کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کسی مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں کیونکہ دونوں فریقوں نے نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے جس نے غزہ کی پٹی میں جنگ کی آگ کو بھڑکایا ، سرحد کے آرپار مسلسل فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے
اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، لبنان میں تشدد کے نتیجے میں 482 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سےبیشتر عسکریت پسند ہیں، اور 94 عام شہری ہیں۔
حکام کے مطابق اسرائیل کے کم از کم 15 فوجی اور 11 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C