حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ، سینئر کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک
👁️ 78 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ، سینئر کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک
غزہ + بیروت + یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کو دندان شکن جواب، اہم اسرائیلی کمانڈر سمیت متعدد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی آنلائن کے مطابق لبنان میں اسلامی شیعہ تنظیم حزب اللہ نے اتوار کے روز غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں گشت پر معمور صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں اسرائیلی فوج کے سینئر کمانڈر سمیت متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
روزنامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں شام میں حزب اللہ کے دو جوانوں کی صہیونی حملوں میں شہادت کے بعد ان جوانوں کے نام پر قائم کیا گئے مزاحمتی یونٹ نے آج شمال کے علاقے میں مارون الراس نامی علاقہ سے مقبوضہ فلسطین میں موجود غاصب صہیونی فوجیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں صہیونی غاصب فوج کے سینئر کمانڈر سمیت متعدد غاصب صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے یہ کارروائی آج اتوار کے روز دوپہر تین سے چار بجے کے درمیان کی گئی۔
اسرائیل کے چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست نے اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت اور متعدد فوجیوں کے ذخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوئی جبکہ دوسری گاڑی میں موجود سینئر کمانڈر اور دیگر فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
اس واقعہ کے بعد صہیونی فوج نے لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں اپنے صہیونی آبادکاروں کو چار کلو میٹر سرحد سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ صہیونی آبادکاروں کے لئے مقبوضہ فلسطین میں محفوظ پناہ گاہوں کو کھولنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
حزب اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صہیونی دشمن کی جانب سے عقربا نامی علاقہ میں حزب اللہ کے دو جوانوں کو شہید کرنے کا انتقام ہے جبکہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈرون طیاروں والے معاملے پر حزب اللہ وقت آنے پر انتقامی کاروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے عقربا نامی علاقہ میں ایک فوجی کارروائی میں حزب اللہ کے دو جوانوں کو نشانہ بنایا تھا جبکہ ایک اور کارروائی میں اسرائیلی ڈرون طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے میڈیا سینٹر کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے جواب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن اللہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا تھا کہ حزب اللہ اس جارحیت کا بدلہ لے گی اور اسرائیل کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C