حماس اسرائیل جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 34000 سے متجاوز
👁️ 58 بار دیکھا گیا
حماس اسرائیل جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 34000 سے متجاوز
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی ڈبلیو) غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے اس ساحلی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر کیے گئے تازہ اسرائیلی حملوں میں نو بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اسرائیلی حملے ایک ایسے موقع پر کیے گئے ہیں، جب امریکہ اپنے اس قریبی اتحادی کے لیے اربوں ڈالر کی اضافی فوجی امداد کی منظوری کے راستے پر گامزن ہے۔ اسرائیل رفح پر تقریباً روزانہ کی بیناد پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس شہر میں غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے نصف سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے رفح پر حملے میں تحمل سے کام لینے کے مطالبات کے باوجود اسرائیل نے مصر کی سرحد پر واقع رفح شہر تک اپنی زمینی کارروائی کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس تازہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں وصول کرنے والے کویتی ہسپتال کے عملے کے مطابق پہلے حملے میں ایک شخص، اس کی بیوی اور ان کا تین سالہ بچہ ہلاک ہوا۔ ہسپتال نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون حاملہ تھی اور ڈاکٹر اس کے نومولود بچے کو بچانے میں کامیاب رہے۔
ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق دوسرے حملے میں آٹھ بچے اور دو خواتین ہلاک ہوئیں، یہ سب ایک ہی خاندان سے تھے۔ اس سے ایک رات قبل بھی رفح میں ایک فضائی حملے میں چھ بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مقامی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34,000 سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ 77،000 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں غزہ تقریباﹰ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جبکہ اس کی تقریباً 80 فیصد آبادی اپنے گھر بار چھوڑ کر محصور ساحلی انکلیو کے دوسرے حصوں میں جا چکی ہے، جو ماہرین کا کہنا ہے کہ قحط کے دہانے پر ہے۔
یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی جب فلسطینی عسکریت پسند گروہوں حماس اور اسلامی جہاد نے جنوبی اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ایک دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو سے زائد اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں زیادہ تر تعداد عام شہریوں کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ حملہ آور تقریباﹰ اڑھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ہمراہ غزہ لے گئے تھے، جہاں اب بھی ان میں سے ایک سو کے قریب افراد قید ہیں۔
اپنے ساتویں مہینے میں داخل ہو نے والے اس تنازعے نے وسیع علاقائی بدامنی کو جنم دیا ہے، جس نے اسرائیل اور امریکہ کوایران اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادی عسکریت پسند گروپوں کے خلاف لا کھڑا کیا ہے۔ اسرائیل اور ایران نے اس ماہ کے شروع میں ایک دوسرے پر براہ راست حملے کیے تھے، جن سے ان دونوں دیرینہ دشمن ممالک کے مابین جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی جاری
اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے فوجیوں نے اتوار کی صبح جنوبی مغربی کنارے کے شہر ہیبرون کے قریب ایک چوکی پر چاقو اور بندوق سے حملہ کرنے والے دو فلسطینیوں کو ‘نیوٹرلائزڈ‘ کر دیا۔ اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 469 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران مارے گئے ہیں۔
اسرائیل حماس کو شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے کیونکہ عسکریت پسند گنجان آباد رہائشی محلوں میں لڑتے ہیں لیکن فوج انفرادی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتی ہے، جس میں اکثر خواتین اور بچے مارے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کوئی بھی ثبوت فراہم کیے بغیر کہنا ہے کہ وہ اب تک حماس کے 13,000 جنگجوؤں کو ہلاک کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C