حماس اور اسرائیل جنگ میں اب تک 48 صحافی ہلاک
👁️ 203 بار دیکھا گیا
حماس اور اسرائیل جنگ میں اب تک 48 صحافی ہلاک
نیو یارک (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اسرائیل کی غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں گزشتہ ہفتے مزید تین صحافیوں کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک صحافتی تنظیم کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
6 journalists killed over the weekend raises toll to 48. Yesterday was the second-deadliest day for journalist deaths in the war, with 5 killed, only surpased by the #IsraelGazaWar's first day, October 7, which saw 6 journalists killed. See the full list:https://t.co/lNtZEQgcEv
— CPJ MENA (@CPJMENA) November 19, 2023
غیر خبر رساں ادارے “رائٹرز” کے مطابق صحافیوں کے خاندانوں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم صحافیوں کی تنظیم ’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ نے کہا ہے کہ ہٖفتے کے اختتام پر نئی اموات کی رپورٹس کے ساتھ چھ ہفتوں سے جاری جنگ میں مصدقہ اطلاعات کے مطابق 48 صحافیوں کی موت ہو چکی ہے۔
As of November 20, in the #Israel–#Gaza war, CPJ has documented:
– 48 journalists dead: 43 Palestinian, 4 Israeli, and 1 Lebanese
– 9 injured
– 3 missing
– 13 arrested
– Multiple assaults, threats, cyberattacks, censorship, and killings of family membershttps://t.co/W1t8GQN94G— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) November 20, 2023
یہ اموات 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی فوج کی کارروائیوں کے دوران دونوں اطراف ریکارڈ کی گئی ہیں۔ صحافیوں کا ادارہ ہر ہلاکت کی کم از کم دو ذرائع سے تصدیق کرتا ہے۔
’رائٹرز‘ کے مطابق زیادہ تر صحافی غزہ کی پٹی میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اب تک ہلاک ہونے والے صحافیوں میں 43 فلسطینی، 4 اسرائیلی اور ایک لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے پروگرام کوآرڈینیٹر شریف منصور نے ’رائٹرز‘ کو ایک ای میل میں بتایا کہ اس سارے خطے میں صحافی اس دلخراش تنازعے کی رپورٹنگ کے دوران قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں موجود صحافیوں نے خاص طور پر اپنے کام کے دوران بے مثال قیمت ادا کی ہے اور انہیں بہت زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔
اتوار کو غیر سرکاری تنظیم پریس ہاؤس فلسطین کے بورڈ کے سربراہ اور صحافی بلال جد اللہ کی موت ہوئی تھی جب کہ ان کے ہمراہ ان کے فارماسسٹ بہنوئی بھی شدید زخمی ہوئے۔
صحافی بلال جد اللہ کی بہن نے بتایا کہ بلال جداللہ نے ان کو بتایا تھا کہ وہ غزہ شہر سے باہر جنوب کی طرف جا رہے ہیں۔
خاندان کے مطابق اسے بلال جداللہ غزہ شہر کے زیتون کے علاقے میں مارے گئے۔
ان کی بہن نے بتایا کہ جو لوگ اسے ڈھونڈ کر ایک طبی مرکز لے گئے تھے انہوں نے بتایا کہ ان کی ہلاکت اسرائیلی ٹینک کے گولے سے ہوئی تھی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وہ آزادانہ طور پر اس رپورٹ یا اس ہفتے کے آخر میں ہلاک ہونے والے دیگر دو صحافیوں کی اموات کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔
بلال کے علاوہ دو فری لانس صحافی حسونہ سلیم اور سری منصور ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔
ان کی موت کی خبر ان کے رشتہ داروں اور فلسطینی طبی حکام نے دی تھی۔اسرائیلی فوج نے جد اللہ یا دیگر کی ہلاکت کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C