حماس کو 60 دن کی مہلت، ورنہ فوجی کارروائی مکمل کریں گے، اسرائیل
👁️ 200 بار دیکھا گیا
حماس کو 60 دن کی مہلت، ورنہ فوجی کارروائی مکمل کریں گے، اسرائیل
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی حکومت کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ حماس کے پاس ہتھیار ڈالنے کے لیے 60 روز ہیں، بصورت دیگر اسرائیلی فوج غزہ میں اپنا مشن خود مکمل کرے گی۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی معاون اور کابینہ سیکریٹری یوسی فوکس نے ایک حالیہ انٹرویو میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 60 روز کی یہ مہلت امریکی درخواست پر دی جا رہی ہے اور اسرائیل نے اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی خواہش کا احترام کیا ہے۔
یوسی فوکس کے مطابق اس مدت کے دوران حماس کو تمام ہتھیار، حتیٰ کہ رائفلیں اور اے کے-47 تک اسرائیل کے حوالے کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس عمل کا جائزہ لے گا اور اگر یہ مؤثر ثابت نہ ہوا تو فوج کو کارروائی مکمل کرنا پڑے گی۔
ان کے بقول ممکن ہے کہ جون میں متوقع اسرائیلی انتخابات سے قبل یا تو حماس ہتھیار ڈال دے گی یا پھر غزہ میں شدید نوعیت کی فوجی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں حماس کی تیار کردہ تمام سرنگوں کی تباہی بھی شامل ہوگی، حتیٰ کہ سرحد کے اسرائیلی حصے میں موجود سرنگیں بھی ختم کی جائیں گی۔
غزہ سرحد کے قریب واقع کیبوتس بیئری کا حوالہ دیتے ہوئے یوسی فوکس نے دعویٰ کیا کہ وہاں اب کھیتوں سے سمندر دکھائی دیتا ہے، جو ان کے بقول غزہ میں بلند عمارتوں کی وسیع تباہی کی علامت ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ “کام ابھی مکمل نہیں ہوا”۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ 60 روزہ مہلت کا آغاز کب سے تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم، امریکی صدر یا حماس کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C