حوثی باغیوں کا سعودی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر 14 ڈرون حملوں کا دعویٰ
👁️ 105 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر 14 ڈرون حملوں کا دعویٰ
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے متعدد شہروں اور جدہ میں آرامکو پر 14 ڈرونز فائر کیے۔
غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق حوثی باغیوں کے عسکری ترجمان یحیٰ ساریا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گروپ نے جدہ میں آرامکو کی ریفائنریز، ریاض، جدہ، ابھا، جیزان اور ناجران میں فوجی اہداف پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یحیٰ ساریا کے بیان میں نقائص ہیں کیونکہ انہوں نے جدہ ایئرپورٹ کا نام غلط بتایا اور کنگ خالد بیس کا مقام بھی غلط بتایا حالانکہ یہ ملک کے جنوب میں واقع ہے جبکہ ترجمان نے اس کو ریاض میں بتایا۔
آرامکو نے خبرایجنسی کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس حوالے سے جلد ہی بیان دیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی سعودی پریس نے رپورٹ کیا کہ یمن میں سعودی قیادت میں اتحاد نے حوثی باغیوں کے 13 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اتحادیوں نے بتایا کہ کارروائی میں یمن کے صوبوں صنعا، صعدا اور مارب میں حوثی باغیوں کے اسلحے کا ڈپو، فضائی دفاعی نظام اور ڈرونز کمیونیکیشن نظام تباہ کردیے گئے۔
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے اتحادیوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقےکی طرف فائر کیے گئے ڈرونز ناکام بنا دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ باغی دو بلیسٹک میزائل داغنے میں ناکام ہوئے اور وہ یمن کے اندر ہی گر گئے۔
خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر یمن سے مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں جس میں ڈرونز اور میزائل بھی شامل ہیں، جو یمن میں 2015 میں سعودی اتحادیوں کے حملے کے بعد سے جاری ہیں۔
باغیوں کی جانب سے آرامکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور مارچ میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب یمن میں اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کوششیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔
رواں برس اگست میں سعودی عرب کے صوبہ اسیر میں واقع ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے اور ایک طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔
یمن کی جنگ 2014 میں شروع ہوئی تھی جب باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور ملک کے شمال میں واقع بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا، سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے کئی مہینوں بعد حوثیوں کے خاتمے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کے لیے مداخلت کی۔
اس جنگ نے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا کے بدترین موجودہ انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C