حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں عوام کو سچ بتائیں: مولانا فضل الرحمٰن
👁️ 114 بار دیکھا گیا
حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں عوام کو سچ بتائیں: مولانا فضل الرحمٰن
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ نمائشی قسم کی خیر خواہی ظاہر کی جارہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ کئی کئی جھوٹ بول رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ نمائشی قسم کی خیر خواہی ظاہر کی جا رہی ہے، کشمیری اور پاکستانی قوم اب کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں، عوام کو سچ بتائیں۔
میرے ہوتے ہوئے کشمیر کا سودا نہیں کیا جاسکا تھا ، میرے جانے کے بعد انہوں نے کشمیر کو بیچا pic.twitter.com/ioj7qknfsN
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) August 19, 2019
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو ضم کیا، ہمیں فاٹا کی صورت میں ضم کیا گیا، پہلے ہم سوچتے تھے کہ سری نگر کو کیسے بچائیں اور اب سوچتے ہیں کہ مظفر آباد کیسے بچائیں گے؟ کشمیر کا دارومدار اب کشمیریوں پر ہے، کشمیری جو بھی حکمت عملی بنائیں گے پاکستانی عوام ساتھ کھڑے ہوں گے۔
کشمیر کی صورتحال یکسر تبدیل ہوچکی
یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، ریاستی سطح پر کشمیر کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، عمران خان نے کشمیر کو مودی کی جیت سے مشروط کیا تھا، ہم انتخابات میں دھاندلی ، معاشی بحران کا شکار تھے ہی آج کشمیری بھی ان کی نالائقیوں سے دوچار ہو چکے pic.twitter.com/YCQdKa9V1J— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) August 19, 2019
قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے بھی ملاقات کی، ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قراردار میں ناکامی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور کیپٹن صفدر نے نوازشریف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمٰن کو پہنچایا اور بتایا کہ نواز شریف نے اسلام آباد لاک ڈاون کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف آواز اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ حکومت کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے، حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C