حیات آباد اور باڑہ کمپاؤنڈ خودکش حملوں میں افغانستان ملوث ہے،تفتیشی ذرائع
👁️ 31 بار دیکھا گیا
حیات آباد اور باڑہ کمپاؤنڈ خودکش حملوں میں افغانستان ملوث ہے،تفتیشی ذرائع
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کی کمپاؤنڈ میں ہونے والے دو خودکش حملہ آوروں اور حیات آباد میں ایف سی کے گاڑی پر ہونے والے خودکش حملہ اور کی فنگر پرنٹ کا نتیجہ آگیا۔
خودکش پیشرفت: حیات آباد اور باڑہ کے خودکش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے نہیں، تینوں خودکش حملہ آوروں کی فنگر پرنٹ نادرا کو بھجوائی تھیں، نادرا ریکارڈ میں تینوں حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ملا، تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہوسکتا ہے، ذرائع#Bara #Hayatabad #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) July 24, 2023
تفتیشی ذرائع کے مطابق حیات آباد خودکش اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں ہونے والے تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ثابت نہیں ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے تھے تاہم نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ملا۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی پر خودکش حملہ
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک (افغانستان) سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحفیقات جاری ہیں، تفتیشی ٹیم کے مطابق تینوں دھماکوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔
ذرائع تفتیشی ٹیم کے مطابق حیات آباد میں ہونے والے خودکش حملہ آور معذور بیمار بھی تھے۔
پولیس کی جانب سے خودکش حملہ آوروں کو کمپاؤنڈ میں گھسنے نہیں دیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باڑا تحصیل کمپاؤنڈ کے مین گیٹ پر دورانِ تلاشی دھماکا ہوا تھا، کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا سیل، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے خیبر میں دھماکا خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپاؤنڈ میں 2 خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ تھی۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے مرکزی گیٹ، جبکہ دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخلے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے، حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ خیبر کی باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
ان واقعات کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
تاہم ٹی ٹی پی کا سابق دھڑا جماعت الاحرار، جو اب مرکزی تنظیم ٹی ٹی پی میں ضم ہوگیا ہے، کے موجودہ امیر اور ٹی ٹی پی مرکزی شوریٰ کے رکن مکرم خراسانی نے گذشتہ روز خیبر اور حیات آباد میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس حوالے سے ٹی ٹی پی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ جماعت الاحرار سے منسلک افراد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C