04/November/2019

حیدر آباد میں خاتون تحصیلدار کو زندہ جلا دیا گیا، ملزم نے خود کو آگ لگا لی

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حیدر آباد میں خاتون تحصیلدار کو زندہ جلا دیا گیا، ملزم نے خود کو آگ لگا لی

حیدر آباد میں خاتون تحصیلدار کو زندہ جلا دیا گیا، ملزم نے خود کو آگ لگا لی

حیدرآباد (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست حیدر آباد میں خاتون تحصیلدار کو اپنے دفتر میں زندہ جلا دیا گیا ہے اور ملزم نے خود کو بھی آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک چونکا دینے والے واقعہ میں تلنگانہ کے عبداللہ پور میٹ کی ایک خاتون تحصیلدار کو حیات نگر میں واقع ان کے دفتر میں ایک شخص نے زندہ جلا دیا جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجیا ریڈی اپنے دفتر میں واقع چیمبر میں تنہا تھی کہ سریش نامی شخص ان کے چیمبرمیں داخل ہوا جس نے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان پر پٹرول ڈال کر ان کو آگ لگادی۔اس واقعہ کے بعد اس نے خود کو بھی آگ لگالی۔

اس واقعہ میں سریش 30 فیصد جھلس گیا جبکہ وجیا مدد کے لئے کمرہ سے چیخ و پکار کرتی ہوئی باہر نکل آئی۔ دفتر میں اس وقت دو ملازمین موجود تھے جنہوں نے ان کی آگ کو بجھاتے ہوئے ان کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ شدید طورپر جھلس گئی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔

تحصیلدار کو بچانے کی کوشش میں مزید دو ملازمین بھی جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے افراد میں تحصیلدار کا ڈرائیور اور اٹنڈر بھی شامل ہے جن کو علاج کے لئے حیات نگر کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی کمشنر پولیس رچہ کنڈہ اور پولیس کے دیگر اعلی عہدیدار عبداللہ پور میٹ پولس وہاں پہنچے جنہوں نے تفتیش شروع کردی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C