خضدار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
خضدار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا تاہم 2 دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد دین اور عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گشت پر مامور تھی، دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تفتیشی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی بھی اسپتال پہنچ گئے، جنہوں نے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C