11/April/2026

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 475 کیسز، سہ ماہی رپورٹ جاری

👁️ 186 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 475 کیسز، سہ ماہی رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 475 کیسز، سہ ماہی رپورٹ جاری

پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متعلق سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 475 دہشتگردی کے کیسز درج کیے گئے۔

 

سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق اس عرصے میں 161 فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 70 ڈرون حملے بھی ریکارڈ کیے گئے۔ اسی دوران 54 دھماکے اور 27 دستی بم حملے پیش آئے، جبکہ بھتہ خوری کے 28 اور اغواء کے 9 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

 

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 32 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ 3 خودکش حملے بھی رپورٹ کیے گئے، جو سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق ضلع بنوں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 92 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں 88، ڈیرہ اسماعیل خان میں 65 اور پشاور میں 44 دہشتگردی کے واقعات پیش آئے۔

 

سی پی او کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے پولیس کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C