خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 80 فیصد واقعات، ترجمان پاکستان آرمی کا صوبائی حکومت پر تنقیدی حملہ
👁️ 235 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 80 فیصد واقعات، ترجمان پاکستان آرمی کا صوبائی حکومت پر تنقیدی حملہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے 80 فیصد واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، کیونکہ وہاں دہشت گردوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے وزرا کے کئی ویڈیو کلپس بھی دکھائے، جن میں صوبے کے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر وزرا مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا، “آپریشن نہیں کرنا تو کیا دہشت گردوں کے پیروں میں بیٹھنا ہے۔”
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھ کر جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے اور صوبے کے عوام کو دہشت گردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ایک ٹویٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہوئیں اور سینوں پر گولیاں بھی کھائیں، لیکن پی ٹی آئی کے رہنما یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ مرنے کو تیار نہیں اور دہشت گردوں کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردوں نے دیگر سیاسی جماعتوں پر حملے کیے، لیکن پی ٹی آئی پر کیوں نہیں، اور کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے عمائدین اور رہنماؤں پر حملے ہوئے، چاہے وہ اے این پی، جے یو آئی، پیپلز پارٹی یا نون لیگ ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C