خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
👁️ 40 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن 17-18 دسمبر کی رات کیے گئے، مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ تیسرا آپریشن ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں کیا گیا، جہاں شدید جھڑپ کے بعد 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 5 روز کے دوران کیے گئے آپریشن کے دوران 43 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں کارروائی کی تھی، فورسز کی جانب سے مؤثر آپریشن کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اسی طرح 9 سے 13 دسمبر تک صوبہ خیبرپختونخوا میں 18 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 13 دسمبر کو موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں دو الگ الگ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 9 سے 13 دسمبر تک بلوچستان میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C