خیبرپختونخوا میں یوم شہادت عمر فاروقؓ پر عام تعطیل کا اعلان
👁️ 86 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں یوم شہادت عمر فاروقؓ پر عام تعطیل کا اعلان
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا حکومت نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔
سیدنا عمر فاروقؓ موجودہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب ‘فاروق’ اور کنیت ‘ابو حفصہ’ تھی۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی جانب سے نبوت کے اعلان کے چھٹے سال حضرت عمرؓ نے 35 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا جس کے بعد آپ حضرت محمدﷺ کے شانہ بشانہ رہے۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینہ منورہ ہجرت کے بعد تمام غزوات میں حصہ لیا، حضرت عمرؓ کی خدمات، جرات و بہادری، فتوحات، شاندار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے۔
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقؓ کا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا جس میں اسلامی سلطنت کی حدود 22 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں۔
آپ نے دو بڑی طاقتوں ایران اور روم کو شکست دی، بیت المال کا شعبہ فعال کیا، اسلامی مملکت کو صوبوں اور اضلاع میں تقسیم کیا، عشرہ خراج کا نظام نافذ کیا اور پولیس کا محکمہ قائم کیا۔
27 ذی الحج 23 ہجری کو نماز فجر کی امامت کے دوران ابو لولو فیروز نامی مجوسی نے حضرت عمر فاروقؓ کو خنجر سے زخمی کیا تھا جس کے 3 روز بعد یکم محرم الحرام 24 ہجری کو آپؓ نے جام شہادت نوش فرمایا۔
آپؓ، روضہ رسول میں رسول اللہ ﷺ کے پہلو مبارک میں مدفن ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C