خیبر: باڑہ باراز میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
خیبر: باڑہ باراز میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
لنڈی کوتل (ہجرت علی آفریدی ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
پولیس ذرائع کے بقول مقتول اہلکار درمرجان ولد گل وس خان ساکن لنڈی کوتل جو کہ لیوی سنٹر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا خریداری کی غرض سے باڑہ بازار شہباز پلازہ آیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، باڑہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری سامنے پیش نہیں آئی ہے. اب تک کسی فرد یا تنظیم نے اہلکار کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشہ ہفتے بھی طالبان کی جانب سے پولیس چوکی جدید ہتھیاروں کی مدد سے حملے کا سامنا کرنا پڑا جس میں ایک اہلکار ہلاک و گیا تھا۔
ضلع خیبر میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پولیس چوکیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور بیشتر واقعات میں پولیس فورس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C