13/September/2026

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف

کوئٹہ(ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 100 سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں 95 یونیورسٹی اساتذہ بھی شامل ہیں۔

بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کوئٹہ میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد اور سرگرمیوں سے متعلق ہزاروں ویب سائٹس کی نشاندہی کی ہے۔

ان کے مطابق مجموعی طور پر 20 ہزار 117 ویب سائٹس کو ریاست مخالف بیانیے سے منسلک قرار دے کر نشان زد کیا گیا، جن میں سے 16 ہزار 367 سائٹس کو بند کیا جاچکا ہے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کی شرح تقریباً 81 فیصد رہی۔

سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں برطرف کیے گئے 100 سرکاری ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں، جبکہ مزید دو اساتذہ کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ برطرف کیے گئے دیگر ملازمین میں محکمہ صحت کے تین اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ مزید دو سرکاری ملازمین کو بھی اسی نوعیت کے الزامات کے تحت ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔

بریفنگ کے دوران بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں اور مواد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C