31/March/2025

خیبر: وادی تیراہ میں شدت پسند کمانڈر ضیاء اللہ ہلاک

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: وادی تیراہ میں شدت پسند کمانڈر ضیاء اللہ ہلاک

خیبر: وادی تیراہ میں شدت پسند کمانڈر ضیاء اللہ ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کالعدم تنظیم حافظ گل بہادر گروپ اور لشکر اسلام کے مشترکہ کمانڈر ضیاء اللہ ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وادی تیراہ میں چند روز قبل سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی، جس میں کمانڈر ضیاء اللہ زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی ہونے کے بعد وہ زیرِ علاج تھا، تاہم آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی متوقع ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C