خیبر پختونخوا میں شدت پسند حملے، سوات اور لکی مروت میں افسر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 212 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں شدت پسند حملے، سوات اور لکی مروت میں افسر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات اور لکی مروت میں شدت پسندوں کے حملوں میں ایک پولیس افسر سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سیاحتی ضلع سوات کے علاقے سنگوٹہ میں ایلیٹ فورس کے اہلکار حماد علی کو شدت پسندوں نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد علی لوئر دیر میں تعینات تھے اور چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ ڈی پی او محمد عمر کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ضلع لکی مروت میں تھانہ پیزو کی حدود وانڈہ جوگی کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) ممتاز علی ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ممتاز علی تھانہ سٹی ٹانک میں بطور محرر خدمات انجام دے رہے تھے اور چھٹی پر اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے۔
ترجمان کے مطابق واپسی کے دوران شدت پسندوں نے انہیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C