خیبر پختونخوا پولیس کی خواتین اہلکار مردوں کے شانہ بشانہ مصروف عمل
👁️ 158 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا پولیس کی خواتین اہلکار مردوں کے شانہ بشانہ مصروف عمل
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا میں خواتین مرد پولیس کی شانہ بشانہ فرائض سرانجام دیکر جرائم کی روک تھام اور معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کررہی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہماری آبادی کا تقریباً 51 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور یہ تناسب تمام شعبوں میں خواتین کو مناسب نمائندگی دینے کا تقاضا بھی کرتا ہے۔ پولیس آرڈر 2017 میں خواتین کو پولیس فورس میں لانے اور جرائم کی روک تھام اور تفتیش کی غرض سے خواتین کے لیے علیحدہ شاخ کے قیام کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا پولیس میں مجموعی طور پر 800 خواتین پولیس مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ جسمیں ایک اے ایس پی، 8 ڈی ایس پیز، 2 سب انسپکٹرز، 8 اے ایس آئیز، 136 ہیڈ کانسٹیبلز، 653 کانسٹیبلز اور 22 منسٹریل پوسٹوں پر ڈیوٹیاں دیتی ہیں اور اْن سے کم وبیش وہ تمام ڈیوٹیاں لی جاتی ہیں جو مرد پولیس سے لی جاتی ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ اب تک تقریباً 63 لیڈی پولیس ایلیٹ کمانڈو تربیت بھی کامیابی سے مکمل کر چکی ہیں۔ کمانڈو ٹریننگ کے دوران لیڈی پولیس اہلکاروں کو اْن تمام دشوار مراحل سے بھی گزرنا پڑا جو مرد کمانڈو تربیت کے دوران گزرتے ہیں اور اب وہ مختلف پلاٹونوں اور دستوں میں تعینات ہو کر مرد کمانڈو کے شانہ بشانہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز میں نمبرد آزما ہیں۔ اسی طرح مختلف لیڈیز پولیس نے بموں اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی تربیت مکمل کی ہوئی ہیں اور وہ بھی بموں اور بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ کر اپنی تربیتی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دو خواتین پولیس فرائض کی ادائیگی کے دوران دھماکوں کی زد میں آکر جام شہادت نوش کر چکی ہے۔ اسی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی خیبر پختونخوا پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کھلاڑی کئی قومی اور بین الاقوامی اعزاز ات بھی جیت چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3417 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C