13/February/2025

خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں فوجی آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک

👁️ 95 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں فوجی آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں فوجی آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، لکی مروت اور خیبر کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے دو الگ الگ مقامات دوسالی اور ٹپی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک آپریشن کے دوران 2 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ایک خارجی دہشت گرد کو خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کے واقعات سمیت بے گناہ شہریوں کے ہلاکت میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے کو کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کارروائی سے روکنے کے لیے سینیٹائزشن آپریشن جاری ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

‏پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C