12/January/2023

داعش نے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
داعش نے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

داعش نے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ دار عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی نے ایک ٹیلی گرام چینل پر کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C