داعش کا دھماکوں کیلئے گائے کا استعمال
👁️ 60 بار دیکھا گیا
داعش کا دھماکوں کیلئے گائے کا استعمال
لندن (ڈیلی اردو) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے دھماکوں کے لیے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
برطانیہ کے آن لائن جریدے دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اپنے گڑھ دیالہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے دوبارہ سے شدت پشند سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور امریکی اتحادی افواج کے آپریشن کے باوجود گزشتہ کئی ماہ کے دوران داعش کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ ہفتے دو عراقی فوجیوں کو سنیپرز سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اب شدت پسند تنظیم نے اپنی کارروائیوں کے لیے جانوروں کا سہارا لینا بھی شروع کر دیا ہے۔
ایکشن آن آرمڈ وائلینس کے اعداد و شمار کے مطابق 2010 سے لیکر اب تک جانوروں میں آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکے کرنے کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ سارے واقعات افغانستان اور پاکستان میں ریکارڈ ہوئے جن میں 14 افراد شہید ہوئے۔
لیکن داعش کی جانب سے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
داعش نے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے دیالہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب روانہ کیا جس پر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کی تو وہ دھماکے سے اڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گائے کو تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کا واقع ظاہر کرتا ہے کہ داعش اپنی کارروائیوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کر کے خودکش بمبار بنانے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے اس مقصد کے لیے اب جانوروں کا استعمال کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4556 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C