درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ظفر عرف ظفری 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ظفر عرف ظفری 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
کوہاٹ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی قبائلی تحصیل درہ آدم خیل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر ظفر عرف ظفری دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
کوہاٹ: دره آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر ظفر عرف ظفری اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔#DaraAdamkhel #TTP #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 17, 2023
سرکاری ذرائع کے مطابق 16 اور 17 جون کی رات کو سیکیورٹی فورسز نے انتہائی جامع منصوبہ بندی کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے ایک آپریشن میں ٹی ٹی پی کے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر ظفر خان عرف ظفری کو درہ آدم خیل میں 2 دیگر دہشت گرد ساتھیوں حسن خان اور انس عرف علی (ساکن ننگر ہار افغانستان) سمیت ہلاک کردیا۔
مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر انٹیلیجینس ایجنسیز اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو غیر راویتی آپریشنل طریقہ کار کو اپناتے ہُوئے ٹھکانے لگایا۔
ہلاک دہشت گرد ظفری درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی تھا جبکہ 22 مئی 2023 کو افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے پشاور پہنچا تھا- دہشت گرد ظفری تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کا سابقہ ممبر بھی رہا اور پاکستان میں 26 گرنیڈ حملوں میں ملوث رہا جبکہ سیکیورٹی فورسز، کوئلے کے ٹھیکیداروں، تاجروں اور بااثر افراد کے خلاف درجنوں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ اب تک بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی مد میں 100 ملین سے زیادہ کی رقم بھی ہتھیا چکا تھا-
ہلاک دہشت گرد حسن خان اسنائپنگ اور گرنیڈ حملوں کا ماہر تھا اور 2019 سے 2021 تک تحریک طالبان افغانستان کا حصہ رہا اور متعدد بار افغانستان کے صوبہ ننگر ہار جاتا رہا- دہشت گرد حسن خان 2022 میں طارق گیدڑ گروپ میں شامل ہو گیا تھا-
اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد انس 2018 سے ایک ماہر اسنائیپر کی حیثیت سے ضلع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔ مقامی لوگ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں جس سے ان دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔
مقامی آبادی کے ردّ کرنے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مرے ہُوئے دہشت گردوں کی حُفیہ تدفین پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ہلاک مطلوب دہشت گردوں کے خاتمے سے کوئلے کے کان کنوں/کاروباری برادری اور علاقے کے عام لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے ملک کو محفوظ اور دہشت گردی سے پاک کرنے کی مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انٹیلیجینس ایجنسیز اور سیکیورٹی فرسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کے لئے ملک کے اندر اور باہر زمین تنگ ہونے لگی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 470 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8871 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4656 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2489 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1933 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C