دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 شامی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 شامی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے پیر کے روز دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس میں دو شامی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ہوائی اڈے کو بند کردیا گیا ہے، سات ماہ کے عرصے میں اسے دوسری مرتبہ بند کیا گیا ہے۔
شامی فوج نے بتایا کہ اسرائیل نے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں کم از کم دو فوجی مارے گئے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (ایس اے این اے) نے ایک اعلیٰ فوجی افسر کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا کہ دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجے فضائی حملہ کیا گیا جس میں ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں “دو فوجیوں کی موت ہوگئی جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے اور تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ہوائی اڈہ فی الحال غیر فعال ہے۔”
برطانیہ سے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حملے میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ”دو شامی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ حملے میں ہوائی اڈے اور اس کے قریب موجود اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل نے فی الحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ہوائی اڈہ سات ماہ میں دوسری مرتبہ بند
ایک برس سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کرنا پڑا ہے۔
گزشتہ برس 10جون کو بھی اسرائیلی حملے کے بعد دمشق کا ہوائی اڈہ غیر فعال ہوگیا تھا، جسے جزوی تعمیر نو کرکے دو ہفتے کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔
اسرائیل دیگر ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بناچکا ہے۔ اس نے ستمبر میں شام کے سب سے بڑے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے یہ کئی دنو ں تک غیر فعال رہا تھا۔
اسرائیل حالیہ برسوں میں شام میں حکومت کے کنٹرول والے علاقوں میں سینکڑوں فضائی حملے کرچکا ہے تاہم وہ نہ تو ان کے بارے میں کوئی بات کرتا ہے اور نہ ہی ان کا اعتراف۔ اسرائیل نے تاہم اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں بشمول لبنان کے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام میں گذشتہ 11برس سے جاری خانہ جنگی کے دوران ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی شرکت سے جنگ کا توازن صدر بشارالاسد کے حق میں ہو چکا ہے جبکہ اسرائیل اپنی شمالی سرحد پر ایران کی موجودگی کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔ بشارالاسد نے یہ کبھی اعتراف نہیں کیا ہے کہ ایرانی فوج ان کی مدد کر رہی ہے۔
پیر کے روز دمشق ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے چند روز قبل ہی سن 2023 کے لیے اپنی فوج کی آپریشنل سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8849 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C