‘دنیا کو کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے آگے آنا چاہیے’: وزیراعظم عمران خان
👁️ 105 بار دیکھا گیا
‘دنیا کو کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے آگے آنا چاہیے’: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ دنیا نے مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد کا شکار متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، اسے اب مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی رکوانے کیلئے بھی آگے آنا چاہیے۔
Today, on the 1st International Day for Victims of Violence based on Religion or Belief, we call attention to the plight of millions of Kashmiris living under brutal Indian Occupation, abuse & violence, deprived of all fundamental rights & freedoms.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 22, 2019
مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد کا شکار متاثرین کے پہلے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہم دنیا کی توجہ بھارتی زیر تسلط، ظلم و جبر کے سائے میں زندگی گزارنے والے لاکھوں کشمیریوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں جنہیں بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کا عالمی دن ہے ، دنیا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکارافراد سے اظہاریکجہتی کر رہی ، ہم دنیا کی توجہ ظلم و بربریت کا شکار لاکھوں کشمیریوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔
The Indian Occupation Forces have even denied them their right to observe their religious practices, including Eid ul Azha.
As the world shows solidarity for victims of violence based on religion & belief, it must also move to prevent an impending genocide of Kashmiris in IOK.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 22, 2019
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عیدالضحی سمیت مذہبی عبادات نہیں ادا کرنے دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج دنیا مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے،مگر قابض بھارتی افواج کشمیریوں سے عیدالاضحیٰ سمیت دیگر مذہبی شعائر کے اہتمام کا حق بھی چھین چکی ہے، کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا جاچکا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا راستہ روکنے کیلئے بھی متحرک ہونا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C