دہشتگردی کیخلاف انڈیا کیساتھ کھڑے ہیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
👁️ 168 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کیخلاف انڈیا کیساتھ کھڑے ہیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف لڑائی میں ہر ممکن تعاون دے گا۔
نئی دہلی میں بی بی سی اردو کے نمائندہ شکیل اختر کے مطابق انہوں نے یہ بات انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پلوامہ حملے کا ذکر کیے جانے کے پس منظر میں کہی۔ شہزاہ سلمان دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فرغ دینے کےلیے انڈیا کے دورے پر ہیں۔
دلی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے کسی کا نام لیے بغیر پلوامہ کے حملے کیا ذکر کیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت کو درپیش خطرات کا عکاس ہے۔ ’ہم اس بات پر متقق ہیں کہ دہشتگردی کی حمایت اور اعانت کرنے والے ملکوں پر ہر ممکن دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔’
بی بی سی اردو کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے خ۔ انہوں نے کہا ‘ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ چاہے انٹیلی جنس شیرنگ ہو یا تعاون دینے کی بات۔ نہ صرف انڈیا بلکہ سارے آس پاس کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔’
سعودی عرب انڈیا کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے۔ دونوں رہمناؤں کی بات چیت کے بعد سیاحت، ہاؤسنگ، سرمایہ کاری اور براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ سعودی ولی عہد نے کہا ‘ 2016 کے بعد اہھی تک بہت ساری کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اور تقریباً 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔’
انڈیا کا پچیس فیصد پٹرولیم سعودی عرب سے آتا ہے۔ حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے انڈیا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی ہے۔سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زیادہ انڈین شہری کام کر رہے ہیں۔ وہاں سے یہ ورکرز ہر برس اربوں ڈالر انڈیا بھیجتے ہیں۔
آج کی بات چیت کے بعد سعودی عرب نے انڈیا سے جانے والے عازمین جح کا کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔
سعودی ولی عہد کا انڈیا کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پلوامہ میں حملے کے بعد انڈیا میں پاکسان کے خلاف زبردست ناراضی پائی جاتی ہے۔ پلوامہ کے حملے کی ذمے داری شدت پسند تنظیم جیش محمد نے قبول کی ہے۔ انڈیا نے اس حملے کے لیے پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
سعودی ولی عہد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس اور بیان میں پلوامہ کے حملے کے سلسلے میں پاکستان کا نام نہ لیے جانے سے انڈیا کو یقینآ مایوسی ہوئی ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C