دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف عاصم منیر
👁️ 39 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف عاصم منیر
راولپنڈی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے باہمی رشتے کو قائم و دائم رکھا جائے گا۔
Address of the Chief of Army Staff, (COAS) General Asim Munir at the 147th Pakistan Military Academy Passing Out Parade of Officer Cadets, Kakul, 29th April, 2023#PakistanArmy #COAS#PassingOutParade#Kakul#PMA pic.twitter.com/RPPMJiEgvR
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 29, 2023
ہفتے کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کی سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ر
پاکستان فوج کےترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ “امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ملک کے دفاع کا فرض نبھانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔”
خیال رہے کہ آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سینئر صحافی حامد میر نے ایک ٹاک شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا تھا کہ “ہم جنگ لڑنے کے قابل نہیں ہیں، لہٰذا ہمیں بھارت سے صلح کرلینی چاہیے۔”
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ عالمی برادری کو یہ جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر علاقائی امن ہمیشہ مبہم رہے گا۔
سینئر صحافی حامد میر نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کو کشمیر میں مودی کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کا مبینہ طور پر پہلے سے علم تھا اور وہ پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہ رہے تھے۔
کاکول اکیڈمی میں اپنے خطاب میں آرمی چیف کا مزید تھا کہ ہمیں اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں واضح فرق روا رکھنا ہوگا۔
آرمی چیف کے بقول دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے۔ بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C