دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: آرمی چیف
👁️ 128 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: آرمی چیف
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 220 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں جیو اسٹریٹیجک ماحول اور مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
CCC at GHQ. Geo-strat envmt & ongoing situation along Eastern Border reviewed. Forum expressed strong will, resolve and determination to defend the motherland against any misadventure or aggression. (1 of 2). pic.twitter.com/zkJxhzL8uc
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 2, 2019
کور کمانڈرز کانفرنس نے کسی بھی جارحیت پر مادر وطن کے دفاع اور کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
CCC at GHQ. “Having achieved stability against terrorism, Pakistan is on positive trajectory of becoming a state where prerogative of use of weapons rests with the state alone and socio-economic development is taking preeminence“, COAS. (2 of 2). pic.twitter.com/IfCe4T4h2b
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 2, 2019
کور کمانڈرز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ کانفرنس میں ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اس میں سماجی و اقتصادی ترقی ہی سب سے اہم ہے اور ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C