دہشت گرد گروپوں سے نمٹنا پاکستان و امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے، امریکی محکمہ خارجہ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
دہشت گرد گروپوں سے نمٹنا پاکستان و امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کے پاکستان کے دورے کا مقصد پاکستانی شراکت داروں، افغانوں اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کے ساتھ افغانستان کے اندر مشترکہ مفادات کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے۔ ترجمان کے بقول مسٹر تھامس اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر ایک ایسے علاقائی اور عالمی لائحہ عمل کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں جو افغانستان کی خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کے لیے کے لیے اجتماعی عزم کا عکاس ہو۔
ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وفد اس دورے میں طالبان کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ امریکی حکومت ان کے بقول طالبان کے ساتھ رابطوں سے متعلق اپنی پالیسی پر طالبان کے افغان خواتین کے خلاف امتیازی اور جابرانہ احکامات کے پس منظر میں نظر ثانی کر رہی ہے۔
امریکہ کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا ایسے وقت میں دورہ کر رہا ہے جب پشاور میں ایک بڑا ہلاکت خیز حملہ ہوا ہے جس میں 101 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک کے اندر سیکیورٹی کے معاملات ایک بار پھر زیر بحث ہیں۔اور ملک اس حملے کے اثرات سے باہر آنے کی کوشش کر رہاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے وی او اردو کو بتایا کہ امریکہ پاکستانی قیادت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور متعدد اہم امور پر گفتگو کر رہا ہے۔
’’ پشاور دھماکہ ایک خوفناک یاددہائی ہے کہ دہشتگردی کی لعنت اب بھی موجود ہے جو پاکستان ، افغانستان اور خطے کے اندر بدستور معصوم جانیں لے رہی ہے۔‘‘
ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دونوں ملک اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد گروپ خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔
پاکستان کی موجودہ حکومت میں شامل وزرا ہوں یا سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی جانب سے امریکہ پر یہ تنقید سامنے آتی ہے کہ امریکہ نے مجاہدین پیدا کیے جو اب جو دہشت گرد بن چکے ہیں۔ اس سوال پر محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا ، امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی ہر طرح سے حمایت کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C