راجن پور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
راجن پور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کے دوران مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 ساتھی فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ تین دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دہشتگرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس عرف عبداللہ ولد طور خان ذات ملیزئی، باشندہ مردان جبکہ دوسرے کی شناخت عرفان اللہ عرف قاری عبداللہ ولد جعفر ذات شیری خیل رہائشی تحصیل پنڈیالی ضلع مہمند کے طور پر ہوئی، جنہیں ان کے ساتھی دہشت گردوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور باقی 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دہشت گردوں سے کلاشنکوف، میگزین، 31 رانڈز، 30 بور بندوقیں، 20 رانڈز، دھماکا خیز مواد، پرائما کورڈ، غیر الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ٹیپ حل برآمد کرلیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C